دانش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شمولیت کیس،پی سی بی نے لی عدالت سے مہلت

0
43

دانش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شمولیت کیس،پی سی بی نے لی عدالت سے مہلت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دانش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شمولیت کیس کی سماعت ہوئی

پی سی بی کی جانب وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا دیا گیا، پی سی بی نے جواب کے لیے عدالت سے مہلت طلب کر لی،سندھ ہائی کورٹ نے فریقین سے 4 مارچ تک جواب طلب کرلیا

دانش کنیریا نے کہا کہ پی سی بی میرا موقف آئی سی سی میں پیش کرے، ڈومیسٹک اور قومی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں،غیر ملکی لیگ کا حصہ بننا چاہتا ہوں، نام فائنل ہوچکا،

گزشتہ سماعت پر دانش کے وکیل نے کہا تھا کہ پی سی بی کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ہم پی سی بی کی مدد چاہتے ہیں، دانش کنیریا غلطیوں پر معافی چاہتے ہیں اسی طرح دیگر کھلاڑیوں کو اجازت ملی ہے۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی سی بی میرا موقف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں پیش کرے، میں ڈومیسٹک اور قومی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں اس لئے پی سی بی کو ڈومیسٹک کرکٹ اور کرکٹ کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے، غیر ملکی لیگ کا حصہ بننا چاہتا ہوں اور میرا نام بھی فائنل ہوچکا لیکن خدشہ ہے کہ پابندی کے باعث نہیں کھلایا جائے گا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ مجھے پی سی بی بحالی پروگرام کا حصہ بنایا جائے کیونکہ کرکٹ ہی میرا سب کچھ ہے اور کوئی دوسرا روزگار نہیں، کرپٹ ترین دیگر کھلاڑیوں کو بحالی پروگرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے اور کئی کھلاڑیوں کو دوسرا موقع دیا گیا لیکن مجھے نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply