برطانیہ کی ارب پتی کاروباری شخصیت ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کرلیا

آپ نہیں جانتے کہ زندگی آپ کو کس راستے پر لے کر جائے گی,ڈینی لیمبو
0
188
uk

لندن: برطانیہ کی ارب پتی کاروباری شخصیت ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کرلیا۔

باغی ٹی وی: ارب پتی برطانوی تاجر ن ڈینی لیمبو ے اسلام قبول کرنے کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا، ڈینی لیمبو نے مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنی ویڈیو شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ آپ نہیں جانتے کہ زندگی آپ کو کس راستے پر لے کر جائے گی، کاروبار کے لیے سعودی عرب گیا، کام جلدی ختم ہونے پرایک شخص مجھے مکہ لے گیا جہاں میرے نئے روحانی اور جذباتی سفر کا آغازہوا، اب بطور نو مسلم میری لندن واپسی ہو گئی ہےویڈیو میں ڈینی کو خانہ کعبہ کے سامنے روتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

امریکی عدالت نے اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار دے دیا

ڈینی لیمبو کے اثاثوں کی مالیت ایک اندازے کے مطابق 50 ملین پاؤنڈ ہے جن میں سے زیادہ تر انہوں نے ہوٹل کے کاروبار سے کمایا ہے ڈینی نے 16 سال کی عمر میں تعلیم چھوڑ کر گلوکاری کو پیشے کے طور پر اپنایا تھا، ہوٹل کے کاروبار میں حاصل ہونے والے نفع سے وہ 22 سال کی عمر میں کروڑ پتی لوگوں کی فہرست میں شامل ہوگئے تھے،دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں شامل اطالوی گاڑی لیمبرگینی کو پسند کرنے کے باعث اپنا نام ڈینی کیرن سے بدل کر ڈینی لیمبو رکھا-

ایم کیو ایم پاکستان نےانتخابی مہم کے لیےطیارے کی خدمات حاصل کرلیں

کینیڈا میں ساحل پر تباہ شدہ جہاز کا ملبہ نمودار

Leave a reply