داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کی کراچی آمد

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے ان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
0
108
karachi

کراچی: داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی کراچی آمد پر سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے ان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

باغی ٹی وی : داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین اپنی فیملی کے ہمراہ حکومت اور کمیونٹی ممبران کی دعوت پرپیر 20 نومبر کو سری لنکا سے کراچی پہنچے ، جہاں نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اور بوہرہ برادری کے ممبران نے ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کا استقبال کیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور میئر کراچی نے ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کو ان کی آمد پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

داودی بوہرہ اسماعیلی فرقے کے مستعلیہ گروہ کی بھارتی اور پاکستانی شاخ جو ہندو سے مسلمان ہوئی مغربی ہند میں ہندو بوہرے بھی ہیں اور سنی بوہرے بھی۔ بالعموم یہ بیوپاری ہیں اور شہروں میں رہتے ہیں افریقا اور الجزائر میں بھی تجارت کرتے ہیں اور عرب و مسقط میں پھیلے ہوئے ہیں۔احمد، عبد اللہ وغیرہ ان کے مشہور رہنما داعی مطلق تھے، جن کے مزارات قدیم شہر کھنبات ’’بھارت‘‘ میں ہیں۔ 151ھ تک ان کاایک ہی داعی مطلق مقرر ہوتا تھا اس کے بعد ہندوستانی فرقے نے داؤد قطب شاہ کی حمایت کی اور اس لحاظ سے داؤدی بوہرہ کہلانے لگے۔یمن والوں نے سلمان بن حسن کو اپنا داعی مطلق تسلیم کیا وہ سلیمانی بوہرہ کہلائے اس طرح ان کے دو فرقے ہو گئے یمن مین سلیمانیوں کی اکثریت ہے اور پاکستان و بھارت میں داؤدیوں کی، گجرات کی اسلامی سلطنت کے زمانے میں ان میں سے بعض سنی ہو گئے جو صغیری بوہرہ کہلائے، ان لوگوں کے مذہبی رہنما ’’ملا جی‘‘ کہلاتے ہیں، بوہروں کا لباس عام طور پر عمامہ اور لمبی اچکن ہوتاہے۔

Leave a reply