نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس دوران علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اسحٰق ڈار اور مارکو روبیو نے پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔
جسٹس ظفر احمد راجپوت سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر
سپریم کورٹ کا چیف جسٹس اور ججز کے سیکیورٹی پروٹوکولز میں بڑی تبدیلی کا اعلان
کے ایم سی نے کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کے ٹیکس میں اضافہ کر دیا