نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار فلسطین کے دو ریاستی حل پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار واشنگٹن ڈی سی سے اپنے مختصر مگر نتیجہ خیز دورے کے بعد نیویارک واپس پہنچے، جہاں وہ 28 جولائی کو ہونے والی عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس اہم کانفرنس کی مشترکہ میزبانی سعودی عرب اور فرانس کر رہے ہیں۔اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے مفید ملاقات ہوئی، جبکہ پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم کے ساتھ مشاورت بھی سودمند رہی۔

انہوں نے دفتر خارجہ اور نیویارک میں پاکستانی سفارت خانے کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے دورہ کامیاب اور مؤثر رہا۔واضح رہے کہ یہ کانفرنس فلسطین کے مسئلے کے پائیدار اور دو ریاستی حل کے لیے بین الاقوامی کوششوں کا اہم حصہ سمجھی جا رہی ہے، جس میں دنیا بھر کے نمائندے شرکت کریں گے۔

ٹرمپ کی بجٹ کٹوتی،ناسا 3,870 ملازمین سے محروم

حماس کا دوٹوک مؤقف، امریکی صدر کا بیان مسترد کر دیا

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پر میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا: اسحاق ڈار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرا دن کمی

Shares: