نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایمرجنسی عرب اسلامک سمٹ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے دوحہ میں موجود ہیں، جہاں ان کی اہم سفارتی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں اسرائیل کے قطر اور دیگر مسلم ممالک پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور انہیں عرب ممالک کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔رہنماؤں نے فلسطینی عوام کی جائز جدوجہدِ آزادی کے لیے غیر متزلزل حمایت کے اعادے کے ساتھ مسلم امہ کے اتحاد پر زور دیا۔

اس موقع پر عرب لیگ اور او آئی سی کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے عرب اسلامک سمٹ کو موجودہ صورتحال میں بروقت اور اجتماعی لائحہ عمل کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا۔

ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے 500 ملازمین فارغ کردیے

موجودہ حکومت بھی پالیسی میں تبدیلی نہیں لا سکی،مولانا فضل الرحمٰن

وفاقی وزیرِ جام کمال 3 روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے

کراچی ڈیفنس میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 11 خول برآمد

ایشیا کپ 2025: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز

Shares: