نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا آئندہ ماہ ملائشیا اور بنگلہ دیش کا دورہ متوقع ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آئندہ ماہ دورہ ملائشیا و بنگلہ دیش کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، جبکہ اسحاق ڈار 3 فروری سے 5 فروری تک ملائشیاء کا دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ نے ملائشیا کے دورے کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے، جبکہ انہیں ملائشیا کے دورے کی دعوت ملائشیائی وزیر اعظم انور ابراہیم نے دی ہے۔ اسحاق ڈار اپنے دورہ ملائشیا میں ملائشیا کے وزیر خارجہ داتو سری اتامہ حاجی محمد بن حاجی حسن سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ نائب وزیراعظم کی ملائشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سمیت دیگر قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دورہ ملائشیا کا بنیادی مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کا فروغ ہے، جبکہ دورے کے دوران پاک ملائشیا تعلقات، تجارت، باہمی منسلکی، توانائی اور زراعت پر بات چیت ہوگی۔ حلال انڈسٹری اور سیاحت، سیاحتی تبادلوں، عوامی سطح کے روابط اور بزنس ٹو بزنس روابط پر خصوصی بات چیت کی جائے گی، جبکہ دورہ ملائشیا میں پاک ملائشیا باہمی تجارت کا حجم بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ آئندہ ماہ ہی بنگلہ دیش کا دورہ بھی کریں گے، وہ یہ دورہ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی دعوت پر کر رہے ہیں، جبکہ دورہ بنگلہ دیش کے پروگرام کو دونوں ممالک کی وزارت خارجہ حتمی شکل دے رہی ہیں۔

وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات، تعلقات میں بہتری پرگفتگو

آفتاب اقبال کی مانچسٹر میں بداخلاقی، اوورسیز پاکستانی پھٹ پڑے

امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون میں پیشرفت

کراچی میں دو نئے پاسپورٹ آفس قائم

Shares: