نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 23 اگست کو بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں تیزی سے بہتری اور گرمجوشی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش ماضی میں ایک ہی ملک تھے، تاہم خونریز خانہ جنگی کے بعد مشرقی پاکستان الگ ہو کر آزاد ملک بنگلہ دیش بنا۔ علیحدگی کے بعد بنگلہ دیش کی قیادت، خصوصاً معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت، بھارت کے قریب رہی اور پاکستان سے فاصلہ رکھا۔گزشتہ سال اگست میں عوامی بغاوت کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے اور ان کے بھارت فرار ہونے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں برف پگھلنا شروع ہوئی، جس کے نتیجے میں تجارت سمیت مختلف شعبوں میں پیش رفت ہوئی۔
اسحٰق ڈار کا یہ دورہ اپریل میں ہونا تھا، تاہم مؤخر ہوگیا۔ انہوں نے 23 اگست کے دورے کی تصدیق کی۔ بنگلہ دیش کی خبر رساں ایجنسی ’ڈھاکا ٹریبیون‘ نے بھی اطلاع دی کہ اس دورے میں دونوں ممالک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
امریکہ میں پاکستانی چاول کی درآمدات میں غیرمعمولی اضافہ متوقع
چیف جسٹس پاکستان کی پنشن بڑھ کر 23 لاکھ 90 ہزار ہوگئی
قومی اسمبلی میں اہم قانون سازی، نیا صوبہ مغربی پنجاب بنانے کی تجویز