پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ڈرا دھمکا کرہمیں چپ نہیں کراسکتے ،گرفتاریوں سے ہمارے رویے نرم نہیں ہوں گے ،
ویڈیواسکینڈل سامنےلا کر پی ٹی آئی چیئرمین نیب کوبلیک میل کررہی ہے،قمر زمان کائرہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں ،نیب کی حراست ہمارے لیے نئی نہیں ہے ،باربار کہا جاتا ہے این آر او مانگ رہے ہیں،پیپلزپارٹی نے کبھی کوئی ریلیف مانگا ہے نہ مانگے گی .
نندی پور ریفرنس، بابر اعوان کو ملی خوشخبری، راجہ پرویز اشرف کی درخواست مسترد
خواجہ آصف کیخلاف ثبوت کمیشن کو دوںگا، مریم کی بھی تحقیقات کریں گے. عثمان ڈار کا اعلان
قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہم نے ریلیف ماضی میں مانگا نہ آج مانگ رہے ہیں .آصف زرداری کو جب بھی بلایا گیا وہ پیش ہوئے ،این آراوکے طعنے دینے والوں کو سوچنا ہوگا،ہم عدالتوں سے لڑتے نہیں ہیں بلکہ ہم عدالتوں میں اپنے کیس لڑتے ہیں.
قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ حکمرانوں کا نعرہ ہے سب کو گرفتارکیا جائے ،حکومت لوگوں کو خودکشی پر مجبور کر دے گی ،اداروں کی جانبداری ہمارے لئے نئی نہیں ہیں.
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے جلسہ کے بعد پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، قمر زمان کائرہ سمیت اپوزیشن کے دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے. پولیس نے سرکاری ملازمین پر تشدد، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ، سڑک بلاک کرنے، نقص امن سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
لاہور کے تھانہ سول لائن میں انسپکٹر بابر اشرف کی مدعیت میں درج مقدمے میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف، پی پی کے قمر زمان کائرہ، وحید عالم، میاں مرغوب، مبشر جاوید، عظمی بخاری، مجتبی شجاع الرحمان، خرم دستگیر سمیت 1800 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔