باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( راجہ قریشی نامہ نگار) دربارحضرت عبداللہ شاہ اصحابی، محکمہ اوقاف کے ملازم کا انتقامی بنیادوں پر امکانی تبادلہ پرعوام نے تحفظات کااظہارکردیا
تفصیل کے مطابق درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی رح پر زائرین و علاقے مکینوں کو بنیادی سھولیات دینے اور اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دینے والے محکمہ اوقاف کے ملازم کی امکانی تبادلہ ہونے پر مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نےتحفظات کا اظھارکیا ہے، چیف سیکریٹری سندھ سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹیس لینے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ پہلے درگاہ شریف پر پانی صفائی و دیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے زائرین سمیت درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی پر آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا جس کی وجہ سے لوگوں نے درگاہ پر آنا کم کر دیا جس کی وجہ سے محکمہ اوقاف سمیت درگاہ سے وابستہ افراد کو روزگار سمیت مختلف مسائل کا سامنا تھا ، میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد چیف سیکریٹری سندھ کے حکم پر دو ماہ پہلے درگاہ پر الطاف حسین کو خصوصی طور پر مقرر کیا گیا ، مقرر ہونے کے بعد پانی سمیت بہت سے معاملات درست ہوگئے اور درگاہ کی رونقیں دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگئیں، باخبر ذرائع کے مطابق بااثر شخصیات کی جانب سے محکمہ اوقاف کے ملازم الطاف حسین کی امکانی تبادلہ کرانے اور درگاہ اصحابی کا چارج واپس لینے کے خلاف شدید رنج و غم کا اظھار کرتے ہوئی چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت سیکریٹری سروسز محکمہ اوقاف زکوة عشر و مذہبی امور کے سیکریٹری سندھ و پارلیمانی سیکرٹری معاون خصوصی و حکام بالا سے گذارش کرتے ہوئی کہا ہے کہ ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازم کے امکانی تبادلے کو روکا جائے اس معاملے کی شفاف جانچ اداروں سے کروائی جائے تاکہ درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی پر آنے والے زائرین کو سہولیات مل سکیں اور امن امان کی صورتحال بہتررپے.

Shares: