عید کے پرمسرت موقع پر افسوسناک واقعات میں اٹک اور خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں دریائے سندھ میں نہانے کے دوران تین لڑکے ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے ایک لڑکے کی لاش نکال لی ہے جبکہ دیگر دو کی تلاش جاری ہے۔
اٹک میں پیش آنے والے واقعے میں ایک لڑکا دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو دریا سے نکال لیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے سندھ میں نہانے پر پہلے ہی دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے۔
دوسری جانب تورغر کے علاقے سورمل نصرت خیل میں دو لڑکے نہاتے ہوئے دریا میں بہہ گئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ایک لڑکے کو زندہ نکال لیا گیا ہے، تاہم دوسرے کی تلاش تاحال جاری ہے۔مزید برآں، سندھ کے علاقے دادو میں کینال میں ڈوبنے والے تین نوجوانوں میں سے دو کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، جبکہ تیسرے کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کے موقع پر اپنی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں اور ممنوعہ مقامات پر نہانے سے گریز کریں۔
حافظ آباد گینگ ریپ کیس، ملزم کو رشوت لے کر چھوڑنے والے 2 پولیس اہلکار گرفتار
امریکا میں تارکین وطن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتار، مظاہرے
امریکا میں تارکین وطن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتار، مظاہرے
روس کا خارکیف پر بڑا حملہ، ڈرون، میزائل اور بمباری سے 3 افراد ہلاک، 22 زخمی