ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن سیمی پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ڈیرن سیمی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ انہیں ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے، ڈیرن سیمی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی-
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈیرن سیمی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون خلاف ورزی کی، انہوں نے پلیئرز اینڈ اسپورٹس اسٹاف کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 7. 2 کی خلاف ورزی کی، ڈیرن سیمی نے پریس کانفرنس میں ایک امپائر کے فیصلوں پر تنقید کی تھی اور ویسٹ انڈیز کے کوچ ڈیر ن سیمی نے اپنی غلطی تسلیم کر لی-