ڈریں اس وقت سے جب صوفے پر بیٹھنا بھی توہین مذہب میں شمار ہو گا،لال مسجد خطیب کیجانب سے صوفہ جلانے پر ردعمل
ڈریں اس وقت سے جب صوفے پر بیٹھنا بھی توہین مذہب میں شمار ہو گا،لال مسجد خطیب کیجانب سے صوفہ جلانے پر ردعمل
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے یہ کہہ کر صوفوں کو آگ لگا دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کبھی صوفوں پر نہیں بیٹھے۔
لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا عبدالعزیز دیا سلائی کے ساتھ صوفوں کو آگ لگا رہے ہیں، اس موقع پر کئی طلبہ اور اساتذہ بھی موجود تھے۔
صوفے پر بیٹھنا جائز نہیں کیونکہ صحابہ کرام صوفے پر نہیں زمین پر بیٹھا کرتے تھے۔ خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز نے یہ بیان دیتے ہوئے سب کے سامنے صوفوں کو آگ لگا دی۔ pic.twitter.com/OiBLCM5FJE
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 11, 2021
مولانا عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرامؓ صوفوں پر بیٹھ کر فیصلے نہیں کیا کرتے تھے بلکہ زمین پر بیٹھا کرتے تھے ، انہوں نے اپنے گھر پر بھی یہ ترتیب بنائی ہے کہ زمین پر بیٹھا جائے۔ زمین پر بیٹھنے کا مقصد صحابہ کو مجاہد بنانا تھا، وہ بھی طلبہ کو مجاہد بنانا چاہتے ہیں اور مجاہد صوفوں پر نہیں بیٹھا کرتے
لال مسجد… پرویز مشرف کو لے ڈوبی
لال مسجد پر طالبات کے قبضے کا انکشاف،لال مسجد کا وکیل بھی عدالت میں پھٹ پڑا
مولانا عبدالعزیز کی جانب سے صوفوں کو آگ لگائے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ عثمان غازی نے صوفیہ کو قتل کرکے کلوجاہیسار قلعہ فتح کرلیا تھا
انکے روحانی بیٹے مولانا عبدالعزیز غازی نے صوفہ جلا کے جامعہ فریدیہ فتح کردیا ،تاریخ خود کو دہراتی ہے
عثمان غازی نے صوفیہ کو قتل کرکے کلوجاہیسار قلعہ فتح کرلیا تھا
انکے روحانی بیٹے مولانا عبدالعزیز غازی نے صوفہ جلا کے جامعہ فریدیہ فتح کردیا
تاریخ خود کو دہراتی ہے— یہ سب مل کر چ بنا رہے عوام کو (@uncleTali007) March 11, 2021
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ صوفے پر بیٹھنا جائز نہیں کیونکہ صحابہ اکرام صوفے پر نہیں زمین پر بیٹھا کرتے تھے۔ خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز. امید ہے مولانا صاحب اب اپنی گاڑیوں کو بھی اسی طرح سب کے سامنے آگ لگا کر اونٹ اور خچر پر سفر کیا کریں گے۔
https://twitter.com/malik_aqeed/status/1369903318982668288
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ مولانا عبدالعزیز اگر اپنی گاڑی کے سیٹیں بھی جلاکر اس میں قالین اور گاؤ تکئے ڈال کر فرشی نشست کا اہتمام کرلیں تو بڑا مناسب کام ہو جائے گا۔ البتہ ڈرائیور کے معاملے میں انہیں ایک مناسب سا اجتہاد کرنا پڑے گا۔ 😛
مولانا عبدالعزیز اگر اپنی گاڑی کے سیٹیں بھی جلاکر اس میں قالین اور گاؤ تکئے ڈال کر فرشی نشست کا اہتمام کرلیں تو بڑا مناسب کام ہو جائے گا۔ البتہ ڈرائیور کے معاملے میں انہیں ایک مناسب سا اجتہاد کرنا پڑے گا۔ 😛
— Kashif Naseer (@smkashif) March 11, 2021
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ڈریں اُس وقت سے جب صوفے پر بیٹھنا بھی توہین مذہب میں شمار ہو گا، اور بیٹھنے والا واجب القتل قرار پائے گا
https://twitter.com/Ayesha20135314/status/1369865170101694467