نوری آبد،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری)حیدرآباد سٹی میں واقع درگاہ حضرت سیدنا گل شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ پر ایک شاندار ماہانہ محفل نعت و میلاد شریف کا اہتمام کیا گیا۔ اس محفل میں شہر بھر سے آنے والے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
محفل میں معروف نعت خواں نے اپنے نغموں سے حاضرین کو مسحور کر دیا۔ خصوصی خطاب میں حضرت علامہ طلعت محمود اعوان دامتہ و برکاتہ عالیہ نے حاضرین کو دینی تعلیمات سے روشناس کرایا۔
اس موقع پر سنی تحریک کے رہنما شفی میو، رکن صوبائی اسمبلی پی ایس 64 حیدرآباد محمد ناصر حیسن قرشیی، ڈسٹرکٹ ممبر سعید خان، ٹاؤن انچارج مختیار خان اور کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ سابقہ صدر مسجد خضرا گل شاہ بخاری محمد انوار عباسی ایڈوکیٹ کے علاوہ علماء، مشائخ، سماجی کارکنان، سیاسی و مذہبی شخصیات اور بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے بھی شرکت کی۔
محفل کے اختتام پر درگاہ حضرت سیدنا گل شاہ بخاری کے خادم محمد ناصر اویسی بخاری نے دعا کی اور بعد ازاں لنگر کا اہتمام کیا گیا۔
درگاہ گل شاہ بخاری کے چیئرمین اور زکوۃ و عشر کمیٹی کے چیئرمین جاوہد بخاری نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ: درگاہ پر روزانہ بعد نماز عشاء درود پاک کی محفل منعقد کی جاتی ہے۔ ہر مہینے 10 اور 24 تاریخ کو خصوصی محفل نعت و میلاد شریف کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ سالانہ عرس مبارک اسلامی تاریخ 24 صفر کو بڑے عقیدت واحترام سے منایا جاتا ہے۔
خادم محمد ناصر اویسی بخاری نے بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے درگاہ کے انتظامات سنبھال رہے ہیں اور انہوں نے یہ یقینی بنایا ہے کہ سالانہ عرس مبارک کے دوران پولیس اور سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے جائیں۔