ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )تھانہ دراہمہ کے علاقہ دری میروکے قریب بستی جانگلے والا کے مقام پر نہر کابوسیدہ پل گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں ،زخمی افراد کوریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کردیا ہے،
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان تھانہ دراہمہ کے علاقہ دری میروکے قریب بستی جانگلے والامیں آج اللہ وسایا جانگلہ کی خیرات تھی ،خیرات بستی جانگلے والاکے مغرب میں دونہروں کے درمیان واقع مسجد جسے چٹی مسیت کہتے ہیں میں تقسیم ہونی تھی ،

مسجدجانے کیلئے نہر پرموجود بوسیدہ پل جس کا بیشترحصہ پہلے گرگیاتھا،نہرکراس کرنے کیلئے پل کے گرے ہوئے حصے پر کھجورکے تنے ڈال دئے گئے تھے کیونکہ جانگلہ برادری کی بیشترزمینیں ان تین نہروں لنک ون ،میرو ڈسٹی اور شوریہ ڈسٹی کی دوسری طرف مغرب میں موجود ہیں ،جانگلہ برادری نے دری میرو میں ہیڈ سے آنے جانے کی بجائے اس ٹوٹے ہوئے پل پر کھجورکے تنے ڈالے ہوئے تھے اور آمد رفت کاسلسلہ جاری رکھاہوا تھا

امروز خیرات کی وجہ سے لوگوں رش پڑنے کی وجہ بوسیدہ پل کاماندہ حصہ لوگوں کا وزن برادشت نہ کرسکا جس سے بوسیدہ پل نہر میں گئی جس سے دو افراد ملک منظورحسین جٹ ولد ملک غلام حیدرجٹ اور 10سالہ لڑکا جس کے والد کانام بلال ڈیڑ بتایا گیا ہےموقع پر جاں‌بحق ہوگئے جبکہ دیگر تین چارافراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 نے ہسپتال منقل کردیا ہے

Shares: