قصور
گردونواح میں نامعلوم ڈاکو شہریوں کو بزور اسلحہ بندی بنا کر زبردستی لاکھوں روپے نقدی،موٹر سائیکل،موبائل فونز،ڈش رسیورز،میموری کارڈ و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے فرار۔ قاری شرافت نے پولیس تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اٹھیل پور گاؤں میں میرے گھر میں دیوار پھلانگ کر نامعلوم آئے اور اسلحہ کے زور پر نقدی،4 عدد بیٹریاں ودیگر سامان لوٹ کر لے گئے ہیں۔رضا اشرف نے پولیس تھانہ صدر قصور میں اطلاع دی ہے کہ بائی پاس کے قریب تین کس افراد نے گن پوائینٹ پر مجھ سے ایک عدد ٹیب،20 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے ہیں
چک نمبر 1 روسہ ٹبہ کے رہائشی کرامت علی نے پولیس تھانہ صدر چونیاں میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ روسہ ٹبہ میں میری موبائل شاپ کی چھت پھاڑ کر نامعلوم چور 20 موبائلز،میموری کارڈ،اسیسری،سامان،،30ڈش رسیور اور نقدی رقم چوری کرکے لے گئے ہیں
۔زیشان نے پولیس تھانہ صدر چونیاں میں اطلاع دی ہے کہ کھائی روڈ پر نامعلوم نے میری موٹر سائیکل چھین لی ہے۔اشفاق احمد نے پولیس تھانہ الہ آباد میں اطلاع دی ہے کہ تلونڈی کے قریب تین کس نے گن پوائینٹ پر مجھ سے 73 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیے ہیں۔چک 30 کے رہائشی محمد جاوید انور نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں درخواست دی ہے کہ مسجد قدس کا صدر ہوں گزشتہ روز مسجد کے امام صاحب نے بتایا ہے کہ نامعلوم چور مسجد سے تقریباً 430 قرآن مجید اور دیگر مذہبی کتابیں چوری کرکے لے گئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

Shares: