24 جنگی کارروائیوں میں 48 صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کیا، القسام بریگیڈز

اسرائیلی فورسز کو میزائلوں اور اینٹی پرسنل آلات سے نشانہ بنایا
0
136
ghaza

غزہ: القسام بریگیڈز نے گزشتہ چار دنوں میں 48 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 35 فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔

باغی ٹی وی: القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس جنگجوؤں نے گزشتہ چار دنوں کے دوران غزہ میں 24 جنگی کارروائیوں میں 48 صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کیا، اسرائیلی فورسز کو میزائلوں اور اینٹی پرسنل آلات سے نشانہ بنایا اور صفر فاصلے سے ان کے ساتھ جھڑپیں کیں، القسام کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج کی 35 گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا، تل ابیب شہر پر بھی میزائل داغے گئے-

دوسری جانب اسرائیل کرسمس کے موقع پر غزہ کی پٹی پر اپنے شدید حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ، وزارت صحت کے مطابق غزہ کے مرکز میں کم از کم 12 اور جنوب میں 18 افراد ہلاک ہوئے۔

غزہ کی پٹی میں جھڑپ، مزید دو اسرائیلی فوجی ہلاک

وزارت صحت نے بتایا کہ پیر کی شب فلسطینی علاقے کے وسط میں السویدہ گاؤں پر ہونے والے حملے میں بارہ افراد ہلاک ہوئے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع قصبے چن جونز پر اسرائیل کے حملے میں کم از کم 18 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اعداد و شمار کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جا سکتی وزارت نے یہ بھی بتایا کہ غزہ کی پٹی کے مرکز میں تقریباً 50 اسرائیلی حملے ہوئے گزشتہ شام غزہ کی پٹی کے وسط میں المغاسی مہاجر کیمپ پر فضائی حملے میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہوئے۔

ہم نے کسی ٹینکر پر کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا، ایران نے پینٹاگون کا الزام …

Leave a reply