اے ٹی سی پشاور میں لطیف آفریدی قتل کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،
دوران سماعت پولیس نے عدالت میں کہا کہ ملزم فواد پر قتل میں سہولت کاری کا الزام ہے عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی،اے ٹی سی نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،16جنوری کو عبدالطیف آفریدی کو ہائیکورٹ بار روم میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا
مبینہ اطلاعات کے مطابق سینئر وکیل لطیف آفریدی کا قتل مبینہ طورپر خاندانی دشمنی کی بنا پر ہوا، اس کی بنیاد یہ ہے ، مبینہ قاتل عدنان آفریدی جج آفتاب آفریدی کا بھتیجا ہے جن کو اپریل میں موٹروے پر ان کی اہلیہ، حاملہ بہو اور پوتے پوتیوں سمیت قتل کیا گیا اورقتل کے الزام میں لطیف آفریدی اوران کا بیٹا نامزد تھے.
جج قتل کیس، لطیف آفریدی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
جج آفتاب آفریدی قتل کیس، پولیس کا ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ، کیا برآمد کر لیاِ؟
خیبر پختونخوا بارکونسل نے سیکیورٹی کوتاہی پراعلیٰ سطح تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ واقعہ سے وکلا میں تشویش پائی گئی تھی جبکہ مطالبہ کیا گیا تھا وکلا تحفظ ایکٹ کو فوری طورپر نافذ العمل کیا جائے۔