وزیراعظم کی ڈگری کی تفصیل مانگنے والے درخواست گزار پر جرمانہ

0
47
ministry of law

وزیراعظم کے پاس کونسی ڈگری؟ عدالت میں درخواست پر عدالت نے درخواست گزار پر جرمانہ عائد کر دیا اور فیصلے میں کہا کہ وزیراعظم کے پاس جو بھی ڈگری ہے کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں

فیصلہ بھارت کی عدالت نے دیا، گجرات ہائیکورٹ مین درخواست دائر کی گئی تھی جس پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے وزیراعظم آفس کو حکم دیا کہ انکی ڈگری کا سرٹفکیٹ دینے کی ضرورت نہیں نہ ہی کسی کو وزیراعظم کی ڈگری بارے بتایا جائے، جسٹس بیرین نے فیصلے میں چیف انفارمیشن کمیشن کے پی ایم او کے پی آئی او کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا جس میں کہا گیا تھا کہ گجرات یونیورسٹی اور دہلی یونیورسٹی مودی کی ڈگریوں کی تفصیلات فراہم کریں،گجرات ہائیکورٹ نے وزیراعظم کی ڈگری بارے کسی بھی قسم کی تفصیلات سے روک دیا،

گجرات ہائیکورٹ نے فیصلہ کے ساتھ درخواست گزار دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجیریوال پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جنہوں نے مودی کی ڈگری کے لئے تفصیلات طلب کی تھی، عدالت نے درخواست گزارکی درخواست کو گمراہ کن قرار دے دیا

عدالتی فیصلے کے بعد درخواست گزار اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ کیا بھارت میں کسی کو یہ جاننے کا حق بھی حاصل نہیں کہ بھارت کا وزیراعظم پڑھا لکھا ہے یا نہیں؟ اگر مودی پڑھا لکھا ہے تو ڈگری سامنے لائے اگر ایسا نہیں کرتا تو ان پڑھ وزیراعظم ملک کے لئے بہت خطرناک بات ہے، عدالت نے ہماری درخواست کی مخالفت کیوں کی،

علاوہ ازیں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج اتُل سری دھرن نے گزشتہ دنوں سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ میری بیٹی آئندہ برس اسی عدالت سے جہاں میں ابھی فرائض انجام دے رہا ہوں وکالت کا آغاز کرے گی اس لیے میرا تبادلہ کسی اور ریاست میں کردیا جائے بطور جج اسی ہائی کورٹ میں رہنا مفادات کا ٹکراؤ ہوگا اس لیے اس سے بچنے کے لیے میرا تبادلہ کردیا جائے سپریم کورٹ نے جج کی استدعا منظور کرتے ہوئے ان کا تبادلہ مقبوضہ جموں کشمیر ہائی کورٹ میں کردیا ،

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

Leave a reply