محکمہ ریلوے میں کرپشن کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

supreme court

سپریم کورٹ میں ریلوے کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

سپریم کورٹ نے محکمہ ریلوے میں کرپشن کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی ،درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کی گئی، وکیل ملزم نے کہا کہ 22 لاکھ رشوت لینے کا الزام ہے 33 لاکھ شکایت کنندہ کو واپس کیے، جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الزام لگنے کے بعد پیسے واپس کیے گئے جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 15 لاکھ بینک ٹرانزیکشن سے واپس کرنا ثابت ہوتے ہیں، وکیل ملزم نے کہا کہ ملزم گریڈ 20 کا سرکاری ملازم ہے باہر نہیں بھاگ سکتا جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے ملزمان باہر بھاگتے ہیں،

وکیل ملزم نے کہا کہ ملزم 6 ماہ سے ایف آئی اے کی حراست میں ہے، وکیل مدعی میاں سہیل نے عدالت میں کہا کہ ملزم نے ریلوے کو بہت نقصانات پہنچائے ہیں،ملزم نے مختلف خریداریوں کی مد میں 15 ملین سے زائد کی رقم لی، عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد درخواست ضمانت مسترد کر دی،

سروسز ہسپتال کو مسلسل ایک منظم گروہ کی بلیک میلنگ کا سامنا ہے،اعلامیہ جاری

کرپشن کے انکشافات پر سروسز ہسپتال انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار،نواز شریف کو فرارکروانے کے سوال پر نہ دیا جواب

Comments are closed.