نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ دولتِ مشترکہ وزرائے خارجہ اجلاس (سی فام) میں شرکت کی۔ یہ اجلاس اقوامِ متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر منعقد کیا گیا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق اپنی تقریر میں اسحٰق ڈار نے دولتِ مشترکہ کے لیے پاکستان کی پختہ حمایت اور اس منفرد ممالک کے خاندان کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تنظیم کی جانب سے بدلتے عالمی حالات کے تناظر میں مؤثر اقدامات کو سراہا تاکہ رکن ممالک کو عملی فوائد حاصل ہوں۔بین الاقوامی برادری کو درپیش متعدد بحرانوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ دولتِ مشترکہ کو امن قائم رکھنے اور مکالمے کے پلیٹ فارم کے طور پر اپنا کردار جاری رکھنا چاہیے، جہاں تعاون اور اتفاقِ رائے سے تنازعات کا حل اور باہمی سمجھ بوجھ فروغ پا سکتی ہے۔
نائب وزیراعظم نے ماحولیاتی اقدامات پر دولتِ مشترکہ کے کردار کی بھرپور حمایت کی اور رکن ممالک کو موسمیاتی لچک پیدا کرنے میں مدد دینے پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے دولتِ مشترکہ کے 56 رکن ممالک کو نوجوانوں کے بااختیار بنانے، ڈیجیٹل تبدیلی، تجارت اور کاروبار کے فروغ کے لیے یکجا کرنے میں تنظیم کے منفرد کردار کو بھی سراہا۔
جیل میں ہنگامہ آرائی، جھڑپوں میں 14 افراد ہلاک، قیدی فرار
سان فرانسسکو ایئرپورٹ پر ہنگامہ، ٹرمپ کے اعلان پر بھارتی مسافر پرواز سے اتر گئے