وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور فوری امدادی رسائی کا مطالبہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار نے گفتگو کے دوران غزہ میں جاری انسانی بحران پر پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حمایت میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔وزیر خارجہ نے اس موقع پر فلسطین کے حق میں نیویارک میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس سے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطین کے مسئلے کے دو ریاستی حل کے لیے عالمی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
مزید برآں، دونوں رہنماؤں نے مستقبل قریب میں پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے پر بھی مشاورت کی۔
فضا سے غزہ میں امدادی سامان گرانے کا عمل شروع