قصور
دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں اتار چڑھاؤ جاری

تفصیلات کے مطابق قصور میں دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں اتار چڑھاؤ جاری ہے آج صبح 6 بجے کی تازہ ریڈنگ کے مطابق تلوار پوسٹ پر سطح 5.40 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے
جبکہ کیکر پوسٹ پر پانی کی سطح 19.70 فٹ اور ڈسچارج 78 ہزار 492 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے
اسی طرح بکارکے پوسٹ کا ریفرنس لیول 624.10 اور فتح محمد پوسٹ پر پانی کی سطح 10.90 فٹ رہی ہے

ماہرین کے مطابق اگرچہ تلوار پوسٹ پر صورتحال قابو میں ہے تاہم کیکر پوسٹ اور ڈسچارج کے بڑھتے ہوئے بہاؤ کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہونے کا خدشہ موجود ہے
ضلعی انتظامیہ قصور اور ریسکیو ٹیموں کو ہائی الرٹ ہیں
ضلعی انتظامیہ قصور نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں
دوسری جانب ملک بھر سے فلاحی جماعتوں کا دریائے ستلج قصور میں سیلاب زدگان کے لئے ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری ہے
سب سے بڑا آپریشن پاکستان مرکزی مسلم لیگ کر رہی ہے جو روزانہ ہزاروں لوگوں کو پکا پکایا کھانا،صاف پانی،خیمے،راشن پیک،ادویات اور جانوروں کو چارہ مہیا کر رہی ہے

Shares: