قصور
دریائے ستلج قصور میں پانی کی سطح بدستور مستحکم،

تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج قصور میں پانی کی سطح بدستور بلند ہے تاہم آج صبح 9 بجے پاک رینجرز اور محکمہ آبپاشی کی مشترکہ پیمائش کے مطابق صورتحال نسبتاً مستحکم دیکھی گئی ہے
تلور پوسٹ پر سطح آب 11.30 فٹ ریکارڈ ہوئی ہے اور
ڈاؤن اسٹریم فیروزپور ہیڈ ورکس کیکر پوسٹ پر 23.00 فٹ پانی کی پیمائش کی گئی جبکہ کل اخراج 2,61,053 کیوسک نوٹ کیا گیا ہے
بکارکے پوسٹ پر ریڈیوس لیول
626.90 رہا جبکہ
فتح محمد پوسٹ پر پانی کی سطح 15.10 فٹ ریکارڈ ہوئی

محکمہ آبپاشی اور ریسکیو ذرائع کے مطابق ستلج اور دیگر دریاؤں میں مسلسل بلند سطحوں کے باعث پنجاب کے مختلف نشیبی علاقے خطرے کی زد میں ہیں
حکام کا کہنا ہے کہ اب تک لاکھوں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں فوج، ریسکیو ادارے اور رضاکاروں کے تعاون سے جاری ہیں
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی کے مسلسل اخراج نے سیلابی خطرات میں اضافہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں پنجاب میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے اور کئی اضلاع میں کھیت کھلیان زیر آب آ گئے

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پانی کے بہاؤ میں مذید اضافہ ہوا تو نشیبی علاقوں میں مذید نقصان کا خدشہ ہے تاہم موجودہ اعداد و شمار مستحکم مگر نازک صورتحال کو ظاہر کرتے ہیں

Shares: