ڈسکہ ضمنی انتخابات، سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی امیدوار کو بڑا جھٹکا
ڈسکہ ضمنی انتخابات، سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی امیدوار کو بڑا جھٹکا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ،حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی،سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے وکیل کی الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب حکومت کی درخواست پر پولنگ کی تاریخ میں 10 اپریل تک توسیع کی،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے محدود پیمانے پریا پورے حلقے میں الیکشن کرانا ہے، الیکشن کمیشن کےاحکامات یونہی معطل نہیں کریں گے،حلقہ میں پولنگ تو ہوگی، وکیل علی اسجد ملہی نے کہا کہ مقدمہ مؤخر کرنا ہے تو الیکشن کمیشن کا فیصلہ مؤخر کردیں،جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ایسے مؤخر نہیں کریں گے،الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، جس کا بڑا احترام ہے،کیوں نہ الیکشن کمیشن کا جواب پڑھ لیا جائے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا جواب پڑھیں،
ایڈووکیٹ ان ریکارڈ نے عدالت کو بتایا کہ سلمان اکرم راجہ کو کورونا ہوگیا، کورونا کی وجہ سے عدالت نہیں آسکے، جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اگر یہ پوزیشن ہے تو دوسری سائیڈ کو سنے بغیر فیصلہ نہیں دے سکتے۔
شاید سپریم کورٹ کی وجہ سے الیکشن کمیشن ری پولنگ کی تاریخ بڑھادی ہے۔ سلمان اکرم راجہ کوسنے بغیرفیصلہ نہیں کریں گے،
سپریم کورٹ میں حلقہ این اے 75ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کا معاملہ،تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ،اسجد ملہی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کاموقف درست نہیں، الیکشن کمیشن نے بغیر انکوائری کیےاپنا فیصلہ سنایا،مقامی افراد کو ووٹ نہ ڈالنے دینے کا موقف بھی بالکل غلط ہے،
الیکشن کمیشن نے بھی سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا ،الیکشن کمیشن نے تحریریری جواب میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام رہی،ضلعی انتظامیہ کی ناکامی کی وجہ سے انتخابات کے دن سنگین تشدد کے واقعات دیکھنے میں آئے، الیکشن کمیشن نے امن وامان کے پیش نظر ڈسکہ میں تمام تقرریوں اورتبادلوں پرپابندی عائد کر رکھی تھی ،پابندیوں کے باوجود ذوالفقار ورک کو ڈی ایس پی ڈسکہ کی اضافی ذمے داری دی گئی،ڈی ایس پی ڈسکہ ذوالفقار ورک الیکشن کمیشن کے طلب کرنے پربھی پیش نہیں ہوئے ڈی ایس پی ڈسکہ ذولفقار ورک سے 6 فروری کو چارج لے کرمظہر گوندل کو سونپا گیاتمام ترتحفظات کے باوجود ذوالفقار ورک کو دوبارہ سینٹرل سرکل انچارج ڈسکہ کی ذمے داری سونپی گئی،پنجاب حکومت نے ڈسکہ میں سلیکٹڈ افسران تعینات کرکے الیکشن متنازع بنائے، الیکشن کمیشن کے عہدیدارنے بتایا کہ 40 حلقوں میں انتخابات کے دوران حالات خراب ہوئے،ڈسکہ میں پولنگ کے دن قتل،فائرنگ واقعات پرالیکشن کمشنرنے آئی جی،چیف سیکرٹری پنجاب کوخط لکھا،پنجاب حکومت نے ڈسکہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون نہیں کیا، الیکشن کمیشن نے انتخابات کالعدم قرار دے کر10 اپریل کو دوبارہ انتخابات کا اعلان کیا ہے، انتخابی عمل میں حکومتی عہدیداران،سیکیورٹی اداروں،سیاسی نمایندوں نےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی
تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے دستیاب ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا اس لیے کمیشن کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔مخالفین پہلے ہی ضمنی الیکشن میں شکست سے دوچار ہوچکے ہیں۔علی اسجد ملہی نے اپیل میں ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار ،الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔
پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب
این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف
این اے 75،پی ٹی آئی کی استدعا ، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان
ہمارے لوگ شہید ہوئے، کن شہروں سے غنڈوں کو لایا گیا،علی اسجد ملہی کا اہم انکشاف
ڈی ایس پی نے مجھ پر تشدد کیا اور میری چادر کھینچ لی،یہ لڑائی میری نہیں بلکہ، نوشین افتخار برس پڑی
ن لیگ جو الیکشن جیتے وہ ٹھیک ہے، جو ہارے وہاں دھاندلی،شبلی فرازبرس پڑے
معاملہ خراب کرنے کا الزام نہ لگائیں تحقیقات کریں،رانا ثناء اللہ کا چیلنج
ڈسکہ میں جو کچھ ہوا ہے اس پر مٹی نہ ڈالی جائے،ن لیگی وکیل کے دلائل
کیا 20 پولنگ کے علاوہ باقی پولنگ اسٹیشن پر آپکی امیدوار جیت نہیں رہی؟ چیف الیکشن کمشنر کا سوال؟
این اے 75 ضمنی انتخابات،کون ٹھہرا کامیاب ؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا
ڈسکہ ضمنی انتخابات، تحریک انصاف کی اپیل پر کب ہو گی سپریم کورٹ میں سماعت؟
ڈسکہ ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس
قبل ازیں این اے 75 انتخابات کالعدم قراردے دیئے گئے، این اے 75 میں دوبارہ الیکشن ہوں گے الیکشن کمیشن نے این اے 75ڈسکہ پر دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا پورے حلقے میں انتخابات سے متعلق مسلم لیگ ن کی درخواست منظورکر لی گئی ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ اور قتل و غارت ہوئی، این اے 75 ضمنی انتخابات میں ماحول خراب کیا گیا،