سیالکوٹ، باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاھد ریاض)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،5 گرفتار
ڈسکہ تھانہ بمباوالا ایس ایچ او راجہ عماد نے جرائم عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان گرفتار کرلئے ملزمان کے قبضہ سے منشیات ناجائز اسلحہ اور داو پر لگی رقم بھی برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر لیے
ڈسکہ تھانہ بمباوالا ایس ایچ او راجہ عماد نے جرائم عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان گرفتار کر لیے ملزم اعظم عرف رانا لیاقت جو علاقہ میں عرصہ دراز سے منشیات فروخت کر رہا تھا اور ناجائز اسلحہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر وائرل کرتا تھا گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں مفرور اشتہاری وقار عرف اسلم کو گرفتار کر لیا اوٹھیاں گاوٴں میں سرعام جواء کھیلنے والے ملزمان یاسر شکیل اور سیف کو موقع سے گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم بھی برآمد کر لی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد الگ الگ مقدمات درج کے تفتیش شروع کر دی


Shares:








