ڈسکہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک عمران) سرکل ڈسکہ کے تھانہ ستراہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چینی شہری سے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے چرانے والے ملزم حماد کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم سے چوری شدہ رقم بھی برآمد کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، چینی شہری لینائی (Linhai) فیصل آباد سے موٹر وے کے ذریعے وڈالہ سندھواں انٹرچینج پر آیا تھا۔ جہاں اس کی گاڑی میں رکھی 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کی رقم چوری ہو گئی۔ ڈرائیور حماد بھی موقع سے فرار ہو گیا۔
ایس ایچ او تھانہ ستراہ عادل مصطفیٰ باجوہ نے ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایت پر اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم حماد شاہد کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم سے چوری شدہ رقم بھی برآمد کر لی ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔