ڈسکہ انتخابات، تمام افسران کا تبادلہ لیکن احسن اقبال کا چہیتہ ریٹرننگ آفیسر تبدیل نہیں کیا گیا،اہم انکشاف

ڈسکہ انتخابات، تمام افسران کا تبادلہ لیکن احسن اقبال کا چہیتہ ریٹرننگ آفیسر تبدیل نہیں کیا گیا،اہم انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسکہ ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو شائد یہ کھلی خلاف ورزی نظر نہیں آ رہی۔ یہ مسلم لیگ ن کے MPAs ہیں جو کھلم کھلا پورے حلقے میں الیکشن پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ لیکن ساری پابندیوں صرف تحریک انصاف کے لئے۔تمام افسران کمشنر ڈی سی ڈی پی او تبدیل لیکن احسن اقبال کا چہیتہ ریٹرننگ آفیسر تبدیل نہیں کیا گیا ،شہباز گل نے تصاویر ٹویٹ کی ہیں جن میں ایم پی اے سجاد گجر، بلال اکبر و دیگر موجود ہیں اور مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کر رہے ہیں حالانکہ الیکشن کمیشن نے اراکین اسمبلی کے حلقے میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، اراکین اسمبلی کسی پولنگ کا دورہ نہیں کر سکتے

الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے جبکہ پاک فوج سٹینڈ بائی رہے گی ۔ حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 3 ہے۔ حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 6 ہے۔ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 997 ہے۔این اے 75 میں 360 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، سیکیورٹی اداروں نے 47 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 176 کو حساس قرار دیا۔ این اے 75 کے 137 پولنگ سٹیشنز کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کےپولنگ اسٹیشنز میں پولنگ پرامن طور پر جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر انتخابی عمل کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں ،انتظامیہ ،پولیس اور متعلقہ اداروں کی طرف سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،ووٹرز کورونا سے تحفظ کے لیے ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں،

ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ نے دیا ن لیگ کو بڑا جھٹکا

ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار

ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

شکست کا خوف،یا کچھ اور ،ن لیگی امیدوار نے آج پھر دھاندلی کا خدشہ ظاہر کر دیا

ڈسکہ، پولنگ جاری، سیکورٹی کے سخت انتظامات، الیکشن کمیشن بھی متحرک

ڈسکہ انتخابات، اہم شخصیت حلقے میں پہنچ گئی، سیاسی جماعت کے کارکنان نے گھیراؤ کر لیا

ڈسکہ انتخابات،پولیس کی بڑی کاروائی،9 افراد گرفتار،تعلق کس جماعت سے ؟ بتا دیا

ن لیگ کونسے اور کتنے پولنگ سٹیشن سے ہارنے والی ہے؟ شہباز گل نے بتا دیا

ن لیگی امیدوار سیدہ نوشین افتخار نے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈسکہ کا دورہ کیا پولنگ کے عمل کی نگرانی کی ،اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ امید ہے آج سارا دن ووٹرز کو پر امن ماحول ملے گا اور پولنگ بالکل اسی طرح جاری رہے گی

ڈبے سے ووٹ شیر کا ہی نکلتا ہے ،فواد چودھری نے صبح صبح ہی ہار تسلیم کر لی ،مریم اورنگزیب

Comments are closed.