ڈسکہ کے عوام کشمیر کا سودا کرنے والوں سے بدلہ لیں گے،حمزہ شہباز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدراورپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے عوام 10 اپریل کو فیصلہ سنائیں گے،
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 10 اپریل کا سورج شیرکی فتح، عمران مافیاکی شکست لے کرطلوع ہو گا، ڈسکہ کے عوام ووٹ کو عزت دیں گے،ووٹ چور پھر رسوا ہوں گے،10 اپریل ووٹ چور، کرپٹ اور عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کرنے والے ٹولے کے لئے یوم حساب ثابت ہو گا ڈسکہ کے عوام پورے پاکستان کو پیغام دیں گے کہ نواز شریف اور شہبازشریف ہی ملک کو معاشی تباہی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلا سکتے ہیں ڈسکہ کے عوام کشمیر کا سودا کرنے والوں سے بدلہ لیں گے ڈسکہ کے عوام پہلے کی طرح ایک بار پھر 10 اپریل کو اپنے ووٹ کی عزت کا پہرہ دیں گے ڈسکہ کے عوام ووٹ کی طاقت سے الیکشن کمیشن کے عملے کو اغواء کرنے والوں کو سزا دیں گے
مہربانی کریں ہمیں حقائق بتائیں،سپریم کورٹ کا ن لیگی امیدوار کے وکیل سے مکالمہ، سماعت ملتوی
ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ نے دیا ن لیگ کو بڑا جھٹکا
ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش
پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار
ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟
دوسری جانب ڈسکہ،این اے 75میں حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد25 سے بڑھ کر47 ہوگئی ہے ،حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب، سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے،الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے باہر اوراندر پولیساوررینجرزتعینات کیے جائیں گے،
ڈسکہ میں پولنگ 10 اپریل کو ہو گی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے مابین مقابلہ سخت ہے