ڈسکہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارملک عمران)پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ڈسکہ میں بھی پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ تحصیل بھر میں 1,76,210 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 611 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مہم کا افتتاح پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔ یہ مہم 16 سے 20 دسمبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران 568 موبائل ٹیمیں، 29 فکس ٹیمیں اور 14 ٹرانزٹ ٹیمیں تحصیل بھر میں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

ڈپٹی ہیلتھ آفیسر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ انہیں مستقل معذوری سے بچایا جا سکے۔

Shares: