ڈسکہ (نامہ نگار ملک عمران) جسٹس لاہور ہائیکورٹ فاروق حیدر نے ڈسکہ کے نیو جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا اور ججز لائبریری اور ریکارڈ روم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
تقریب میں سیالکوٹ کے سیشن جج ندیم طاہر سید اور ایڈیشنل سیشن ججز سمیت مقامی وکلاء نے شرکت کی۔ جسٹس فاروق حیدر نے وکلاء سے ملاقات کے دوران ان کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
افتتاحی تقریب کے بعد جسٹس فاروق حیدر نے نیو جوڈیشل کمپلیکس میں شجرکاری مہم کے تحت ایک پودا بھی لگایا، جسے ماحول کے تحفظ کی علامت قرار دیا گیا۔
ان کی آمد پر وکلاء برادری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس کے قیام کو انصاف کی فراہمی میں اہم سنگ میل قرار دیا۔