پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے قلات میں مسافر کوچ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم مسافروں پر فائرنگ اور دستی بم حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ حرکت ہے ،واقعہ کے ذمہ دار وں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، بلوچستان میں قیام امن کےلئے سب کو ملکر اتحادو یکجہتی سے لائحہ عمل بنانا ہو گا،

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ قلات بس حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اورزخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں،پاکستان میں امن و امان کے قیام کے لئے تمام سیاسی مذہبی اور سماجی طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ دہشت گرد عناصر کو ملک و قوم کے مستقبل کو برباد کرنے کا موقع نہ دیا جائے،معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.

Shares: