قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ اور حیران کن صورتحال دیکھنے میں آئی جب رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ایوان کے فلور پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے سامنے ناک رگڑنا شروع کردیا، ہاتھ جوڑے اور کان بھی پکڑے، تاہم ان کے اس اقدام کی وجہ سامنے نہ آسکی۔
اجلاس کے دوران جمشید دستی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے پاس پہنچے اور ان سے کچھ دیر گفتگو کی۔بعد ازاں جمشید دستی اپنی نشست سے اٹھ کر اپوزیشن لیڈر کے سامنے فلور پر بیٹھ گئے اور کئی بار زمین پر ناک رگڑتے ہوئے لکیریں نکالیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ہاتھ جوڑتے اور کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے واپس اپنی نشست پر چلے گئے۔
جمشید دستی کی اس غیر معمولی حرکت پر ایوان میں موجود اراکین بھی حیران رہ گئے، جب کہ اس واقعے کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی۔
خطے کی کشیدگی: قطر نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی








