دستی بم حملوں میں ملوث گروہ کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والا سہولت کار گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کی ملیر پولیس کی انٹیلیجنس اطلاعات پر کارروائی ،رواں سال شہر کے مختلف مقامات سمیت ایس ڈی پی او گلبہار کے دفتر پر دستی بم حملوں میں ملوث گروہ کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والا سہولت کار گرفتارکر لیا گیا

گرفتار ملزم نادر علی عرف پٹھان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، دستی بم اور آدھا کلو بارودی مواد برآمد کر لیا گیا،گرفتار ملزم نے دوران انٹیروگیشن اپنے تین ساتھیوں اصغر شاہ عرف سجاد شاہ، فائق علی عرف سلطان جتوئی اور جاوید منگریو کے متعلق معلومات فراہم کی ،گرفتار ملزم نے ساتھیوں کو شہر میں دہشتگردی کی وارداتوں کیلئے لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کا انکشاف کیا

رواں سال حملوں میں استعمال کرنے کیلئے دہشتگردوں نے دو کارٹن دستی بم، دستی بم/کریکرز سے بھرا 01 اسکول بیگ اور پستول بمعہ ایمونیشن گرفتار ملزم نادر عرف پٹھان کو دیئے جو مختلف وارداتوں میں ملزم نے فراہم کیا ،25 جولائی 2020 کو ایس ڈی پی او گلبہار کے دفتر پر دستی بم حملے کیلئے ملزم فائق علی عرف سلطان جتوئی نے گرفتار ملزم نادر سے دستی بم فراہم کرنے کا اعتراف کیا ،11 اگست 2020 کو اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں آزادی اسٹال پر کریکر حملے میں چار شہری زخمی ہوئے، ملزم جاوید منگریو نے گرفتار ملزم نادر علی عرف پٹھان نے دستی بم کی فراہمی کا بھی اعتراف کیا

05 اگست 2020 کورنگی کے علاقے میں اسٹیٹ ایجنسی پر دستی بم حملہ کیا جس میں تین شہری زخمی ہوئے، ملزم فائق علی عرف سلطان نے 02 دستی بم اس مقصد کیلئے نادر علی عرف پٹھان سے حاصل کئے ،گرفتار ملزم نادر دہشتگرد تنظیموں کیساتھ رابطوں میں تھا اور شہر میں کارروائیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، بارودی مواد اور دیگر سامان محفوظ رکھنے کا کام کرتا تھا اور ضرورت کے وقت فراہمی یقینی بناتا تھا ،گرفتار ملزم شہر میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کیلئے وال چاکنگ بھی کرتا تھا

پولیس کے مطابق ملزم نادر علی عرف پٹھان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ،گرفتار ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے، مزید انکشافات اور گرفتاریوں متوقع ہیں،

Shares: