دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کرنے سے حادثات کا اندیشہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے : ڈی آئی جی موٹر وے

0
36

ڈی آئی جی موٹروے سائوتھ زون علی شیر جکھرانی نے کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کرنے سے حادثات کا اندیشہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے ۔کراچی ایک میگا سٹی ہے مگر اس میں کوئی مناسب ڈرائیونگ اسکول موجود نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو محمد علی جناح یونیورسٹی کے طلبا و طالبات سے ایک روڈ سیفٹی سیمینار میں کیا۔
علی شیر جھکرانی نے کہا کہ ماہ صیام ہمیں صبر اور دوسروں کے حقوق کی پاسداری کا درس دیتا ہے مگر ہمارے یہاں بدقسمتی سے ماہ صیام میں ڈرائیور حضرات جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہیں اور دوسرے ڈرائیور کے رائٹ وے کو خاطر میں نہیں لاتے جس کی وجہ سے خاص طور پر افطار کے ٹائم جلد بازی کی وجہ سے کافی حادثات رونما ہوتے ہیں ۔
اس قسم کے خیالات کا اظہار ڈی آئی جی موٹروے ساوتھ زون علی شیر جکھرانی نے اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ایک میگا سٹی کا درجہ رکھتی ہے مگر اس میں کوئی مناسب ڈرائیونگ انسٹیٹیوٹ موجود نہیں ۔

جس کی وجہ سے غیر تربیت یافتہ ڈرائیور ز روڈ پر گاڑی چلاتے ہیں اور حادثات کی وجہ بنتے ہیں ۔ مزید انہوں نے کہا کہ آئی جی موٹرویزاینڈ ہائی ویز سید کلیم امام کی دیرینہ خواہش ہے کہ روڈ سیفٹی کے مضمون کو سلیبس کا حصہ بنایا جائے ۔ جو کہ پرائمری لیول سے نصاب میں شامل ہو۔ تاکہ ہماری آنے والی نسل روڈ سیفٹی کے اصولوں سے مکمل آگاہ ہو ۔روڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زبیر اے شیخ صدر محمد علی جناح یونیورسٹی نے کہا کہ روڑ حادثات کی روک تھام کے لیے اس قسم کے آگاہی سیمینار منعقد ہونے چاہیے اور ہماری یونیورسٹی موٹروے پولیس کے ساتھ ایک ایم او یو سائن کرے گی جس میں کہ روڑ حادثات کی وجوہات ،ڈرائیور زکے رویوں پر ایک ریسرچ کروائی جائے گی جس میں ماہر نفسیات اور روڈ انجینئرنگ کے ماہرین موٹروے پولیس کے ساتھ مل کر ان کے اسباب اور اس کے سد باب پر غور کریں گے ۔

Leave a reply