*دعوت اسلامی کی مرکزی شورہ حاجی عمران عطاری کا نصیحت بھر پیغام*
نماز مصیبت وپریشانی میں بہت مدد گار ہے،مولانا محمد عمران عطاری
صحابہ کرام نے راہ خدا میں مشقتیں اٹھائی ،سفر بھی کئے بلکہ تلواروں کے سائے میں بھی نماز ادا کی
نماز تمام اذکار کی جامع ہے، جب بھی کوئی مشکل پیش آئے تونماز کا سہارا لیں،نگران شوریٰ
جو شخص نماز کو وقت پر ادا کرتا ہے اللہ کی رحمت سے وہ عذاب سے محفوظ رہے گا،اجتماع سے بیان
کراچی (اسٹاف رپورٹر)دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے کہا ہے کہ لوگ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تقسیم ہیں ،ہر شعبہ میں اسلام ودین کی دعوت دینا ،اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے محبت پیدا کرنا ،خوف خدا اور عشق مصطفی ﷺ دلوں میں مزید اجاگر کرنا ،سنتوں کی دعوت دینا،گناہوں سے بچانا ہے اورعبادت کی طرف راغب کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ ٹرانسپورٹ کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔ جس میں کراچی کے مختلف علاقوں ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ افراد شریک ہوئے ۔نگران شوریٰ نے کہا کہ صحابہ کرام کی زندگیوں کا اکثر حصہ سفر میں گزر گیا ،انہوں نے راہ خدا میں مشقتیں اٹھائی ،سفر کئے بلکہ تلواروں کے سائے میں بھی نماز ادا کی لہذا ہمیں بھی چاہئے کہ ہم کہیں بھی ہوں کوئی بھی کام کررہے ہوں نماز کا وقت ہوجائے تو نماز کا اہتمام کیجئے، یاد رکھیں نماز مصیبت وپریشانی میں بہت مدد گار ہے۔مولانا محمد عمران عطاری نے کہا کہ جب بھی کوئی مشکل پیش آئے تونماز کا سہارا لیں ،ہمارے پیارے آقا ﷺ کو جب کوئی اہم مسئلہ پیش آتا تو آپ ﷺ نماز کی طرف مائل ہوتے کیونکہ نماز تمام اذکار کی جامع ہے،جب اندھیرا چھا جائے آندھی آجائے یا آسمان سے گرگراہٹ کی آواز آئے تو نماز پڑھیں،نماز میں شفا ہے،نماز سے جسمانی اور روحانی بیماریوںسے شفا ملتی ہے،یہ درد وغم بھلادیتی یا کم کردیتی ہے۔نگران شوریٰ نے کہا کہ اللہ کے نیک بندے نماز اس لئے پڑھتے تھے کہ اس سے اللہ تعالیٰ راضی ہوگا،وہ دنیا کے مال اور آسائشوں کے حصول کےلئے نہیں بلکہ رب کی رضا کےلئے عبادت کرتے تھے،جو شخص نماز کو وقت پر ادا کرتا ہے اللہ کی رحمت سے وہ عذاب سے محفوظ رہے گا اور جنت میں داخل ہوگا ،نماز کی پابندی کرنے والے اللہ کے پسندیدہ ہیں۔