ڈان نیوز کاکوئٹہ میں دفتر بند

0
47
dawn news

پاکستان کے تاریخی اخبار ڈان نیوز نے اپنا کوئٹہ دفتر بند کر دیا

ڈان نیوز پاکستان کا نامور اور معروف اخبار ہے، ڈان گروپ پاکستان کے بانی محمد علی جناح نے تشکیل دیا تھا ڈان گروپ ان چند اور پہلے پاکستانی صحافتی اداروں میں سے ایک ہے جو اردو و انگریزی اخبار بھی چھاپتے ہیں۔ڈان گروپ نے 2007 میں ٹی وی چینلز کی نشریات کا آغاز کیا تھا، ڈان نیوز اخبار بھی پاکستان کے تمام بڑے شہروں سےشائع ہوتا ہے تا ہم اب خبر آئی ہے کہ ڈان نیوز نے کوئٹہ میں اپنا دفتر بند کر دیا ہے

صحافی حافظ اللہ شیرانی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ "ڈان نیوز پیپر نے اپنا کوئٹہ،بلوچستان دفتر مستقل طور پر بند کر دیا ہے، جو کہ صحافت اور بلوچستان کے لیے ایک افسوسناک دن ہے۔ برسوں پہلے ڈان ٹی وی بیورو کی بندش کے بعد، اب اخبار کا دفتر بند ہو گیا ہے۔ ہارون حمید کی قیادت میں، یہ واقعی ڈان تھا، لیکن محترمہ ناز آفرین سہگل کے بعد یہ افسوسناک طور پر ڈان نہیں بلکہ زوال ہے۔

ڈان نیوز کی کوئٹہ میں بندش سے مقامی صحافی بھی بے روزگار ہو گئے ہیں،مہنگائی کے دور میں صحافیوں کے لئے بھی مشکلات بڑھ گئی ہیں

واضح رہے کہ 26 اکتوبر 1941ء کو قائداعظم محمد علی جناح کی ذاتی سر پرستی میں مسلم لیگ کے ترجمان کی حیثیت سے ہفت روزہ کے طور پر جاری کیا گیا۔ 1942ء میں یہ روزنامہ ہو گیا۔ اس نے مسلم لیگ اور مسلمانان ہند کی ترجمانی کے فرائض شاندار طریقے سے سر انجام دیے۔ روزنامہ ڈان کے پہلے ایڈیٹر پاتھن جوزِف تھے جو اپنے صحافتی کیریئر اور تجربے کے باعث کافی مقبولیت رکھتے تھے۔ 1945ء میں الطاف حسین کو اس کا ایڈیٹر مقرر کیا گیا۔ قیام پاکستان کے وقت روزنامہ ڈان اور اس قسم کے دیگر اخبارات کے روزانہ اشاعت کا اندازہ تقریباً 50 ہزار پرچے تھے۔

Leave a reply