داؤد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد کا افتتاح کردیا
دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے کورین گلوکار داؤد کم نے جنوبی کوریا کے انچیون میں واقع جزیرے یونگ جونگ میں مسجد کا افتتاح کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر داؤد کم نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں مسجد کی تعمیر کے حوالے سے مختلف فوٹیجز شامل ہیں اور ساتھ ہی مسجد میں نمازیوں کو بھی دکھایا گیا ہے،ویڈیو کے کیپشن میں داؤد کم نے لکھا کہ آخر کار انہوں نے مسجد بنانے کا خواب پورا کرلیا، اس موقع پر انہوں نے تعاون کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا، کچھ لوگوں کو اس پر خدشات ہیں لیکن وہ مسجد بنانے کے اپنے خواب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
واضح رہے کہ داؤد کم نے ستمبر 2019 میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا،رواں برس داود کم نے جزیرے یونگ جونگ میں مسجد کی تعمیر کیلئے ایک لاکھ 36 ہزار 500 ڈالر میں زمین خریدی تھی۔