ڈیرہ غازیخان (نامہ نگارشہزادخان)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت فلڈ انتظامات، پرائس، کپاس،ہیلتھ مانیٹرنگ،ریونیو بارے جائزہ اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ممکنہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاؤ کیلئے انتظامات کی ریہرسل کا فیصلہ کیاگیا اورانتظامی افسران کو کسی بھی محکمے سے معاونت طلب کرنے کا اختیار دیدیا گیا۔
فلڈ سے متاثرہ علاقوں کو مارک کرکے متعلقہ اداروں کو ایکٹو رکھنے سمیت متاثرہ مواضعات کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران سے فلڈ اور رودکوہیوں کے متاثرہ افراد کے انخلا،ریلیف کیمپس کی رپورٹ لی جائیگی،بارش کی آمد کے ساتھ میونسپل عملہ اور مشینری حرکت میں نظر آنی چاہیئے،انتقالات زیرالتوا رکھنے والے ریونیو افسران کیخلاف سخت ایکشن لونگا،
مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ کپاس کی اچھی پیداوار پر تمام محکمے مبارکباد کے مستحق ہیں،حکومتی رٹ قائم رکھنے کیلئے تمام افسران مل کر کام کریں،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کو گرفت میں لائیں،مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کو موقع پر گرفتار کیا جائے اور کسی پریشر کو خاطر میں نہ لایا جائے،
مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ ہیلتھ مراکز میں غیرحاضر سٹاف کو ہرگز برداشت نہیں کرونگا،انتظامی معاملات بہتر کئے جائیں ، تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور ایم ایس الرٹ رہیں،خود ہیلتھ مراکز کا سرپرائز وزٹ کروں گا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمد اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،زاہد اقبال،طارق شبیر،محمود مشتاق،آصف قریشی،ڈاکٹر ادریس لغاری،زبیر خان،محمد یعقوب،غلام محمد،امیر مسلم،سلمان شاہ،ڈاکٹر نظام الدین،محمد ادریس،خالد کریم قریشی،رانا منور،احمد رضا،احمد ظفر،اصغر صدیقی ودیگر شریک تھے۔