ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 5 شادی ہالز سیل کردیے اور تین کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرسٹی سید ایوب بخاری نے میرج ایکٹ اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر پانچ شادی ہالز کو سیل اور تین کی انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔
مزید تفصیلات کے مطابق سیل کئے جانے والے شادی ہالز میں زوم مارکی،سلور سپون، کیولیم مارکی، کوہ نور مارکی اور رائلٹن مارکی شامل جبکہ کیولیم، سلورسپون اور زوم کی انتظامیہ کے خلاف مقدمات بھی درج کر دیے گۓ ۔