بھکر،باغی ٹی وی (نامہ نگار اتباع رسول ملنگی) ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے اتوار کے روز 40ٹی ڈے اے میں گندم سیزن کا باقاعدہ طور پر افتتاح کھیت میں اپنے ہاتھوں سے گندم کی کٹائی کرکے کردیا۔
امسال ضلع بھر میں گندم خریداری کا ٹارگٹ ایک لاکھ دس ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے اس سلسلہ میں ضلعی محکمہ خوراک اور زراعت کی جانب سے ضلع میں گندم پیداواری صلاحیت کے جائزہ کیلئے سروے مکمل کرلیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ ضلع کے کسان گندم کی فروخت کیلئے سنٹرز پر تشریف لائیں اور حکومتی مقررکردہ مناسب نرخوں پر اپنی گندم فروخت کیلئے لے آئیں باردانہ کا اجراء بھی کل سے شروع کردیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ نے آڑھتیوں اور مڈل مین کے کردار کو غیر فعال بنانے کیلئےخصوصی اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سے گندم کی سمگلنگ کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے 17 چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں چکوک سمیت تحصیلوں کے اندرونی راستوں پر بھی کڑی نگرانی کی جائے گی ۔
پولیس ،ریونیو،خوراک اور زراعت کے افسران و اہلکاران بھرپور متحرک ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے بھکر لیہ باؤنڈری اور دیگر ملحقہ علاقہ جات کا بھی دورہ کیا اور گندم سمگلنگ کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو خصوصی احکامات جاری کئے ..
Shares: