اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سرکاری ادارے عوام کی سہولت اور آسانی کے لئے ہوتے ہیں افسران اپنے دائرہ اختیار میں لوگوں کو ریلیف پہنچانے کے لئے مل کر اقدامات کریں اور وسائل کو بروئے کار لائیں کاشتکاروں کو یوریا کھاد سمیت دیگر کیمیائی کھادوں کی فراہمی میں کسی جگہ تعطل نہیں ہونا چاہیے تمام کھادیں مقررہ نرخوں پر ضلع کی تینوں تحصیلوں میں دستیاب ہونی چاہییں محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں اور گرانفروشوں کے خلاف اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری محمد یاسین کی سربراہی میں کسان بورڈ کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت راوَ ریاض انجم بھی موجو د تھے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر یوریا کھاد دستیاب کرانے کے لئے محکمہ زراعت کے افسران اقدامات کریں ضلع کی کسی تحصیل میں یوریا کھاد بلیک مارکیٹنگ نہیں ہونی چاہیے انہوں نے کسان بورڈ کے نمائندہ وفد کو یقین دلایا کہ ضلع میں ان کی قابل عمل تجاویز پر فوری عملد ر آمد کرایا جائے گا انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راوَ ریاض انجم کو ضلع میں روزانہ کی بنیادپر یوریا کھاد کی سپلائی اور کاشتکاروں کو فراہمی کا ریکارڈ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

Shares: