اسلام آبادہائیکورٹ نےڈپٹی کمشنر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

، عدالت نے چاروں صوبوں کے آئی جیز کو ہدایت کی کہ ڈی سی اسلام آباد جہاں بھی نظرآئیں، انہیں گرفتار کرکے پیش کریں
0
102
islamabad highcourt

اسلام آبادہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کے خلاف تھری ایم پی او معاملے پر ڈپٹی کمشنر کی گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے۔

باغی ٹی وی : شہریارآفریدی کیخلاف تھری ایم پی اوآرڈرکےمعاملےپر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، ایس ایس پی آپریشنزملک جمیل ظفر اورایس پی فاروق بٹر عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نوازمیمن عدالت میں پیش نہ ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی۔

پراسیکیوٹر قیصر امام عدالت کے سامنے پیش ہوئے ، ڈی سی اسلام آباد کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ ان کے موکل نے عمرہ پرجانا ہے اس لیے وہ خیرپورمیں ہیں عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کی عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، عدالت نے چاروں صوبوں کے آئی جیز کو ہدایت کی کہ ڈی سی اسلام آباد جہاں بھی نظرآئیں، انہیں گرفتار کرکے پیش کریں۔

Leave a reply