سیالکوٹ(نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض)ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے عہدے سنبھالنے کے بعد علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، خواجہ صفدر روڈ کا دورہ کیا اور حکومت پنجاب اور پیسپ کے زیر اہتمام منصوبوں پر جاری کام کا معائنہ کیا اور اس حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، اے ڈی سی جی سید اسد رضا کاظمی بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ ایکسئین بلڈنگ محمد کاشف، سٹی مینجر پیسپ علی خاں، ایم ایس ڈاکٹر رانا محمد الیاس نے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، پیسپ اور سٹی پیکج منصوبوں کی بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اس مقصد کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ایکسیئن بلڈنگز محمد کاشف نے بتایا کہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ کا منصوبہ 39کروڑ روپے لاگت سے شروع کیا گیا ہے، ابتک 65فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ہسپتال کی ایڈمن، جنرل اوپی ڈی، گائنی او پی ڈی، چار آپریشن تھیٹرز، گائنی، ای این ٹی، سرجیکل وارڈ کی ری ویمپنگ کی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ پیسپ پراجیکٹس لاٹ ون کا 51.4فیصد، لاٹو کا 55.4فیصد، لاٹ تھری کا 31.6فیصد، لاٹ فور کا 63فیصد کام مکمل ہو چکا ہے،
فلائی اوور پراجیکٹ کا 24فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، پیسپ نے چار مین سے تین پارک تزئین و آرائش کے بعد میونسپل کارپوریشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔