گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمدرمضان نو شاہی ) ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کا چئیرمن ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی عمران خالد بٹ کے ہمراہ رمضان ماڈل بازار پیپلز کالونی کا دورہ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کے لیے فئرپرائس شاپس قائم کی گئی ہیں ان کا تفصیلی دورہ۔

چیئرمین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی عمران خالد بٹ نے دورہ کے موقع پر کہا ہےکہ رمضان بازار میں تعینات عملہ اپنے فرائض اور زمے داریاں احسن طریقے سے ادا کریں اور بازاروں میں آنے والے صارفین کو حکومتی سبسڈی کے ثمرات پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں،انہوں نے مزید کہا کہ رمضان بازارعوام کو سستی اور معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی کے حوالہ سے حکومت پنجاب کا قابل ستائش اور غریب پرور اقدام ہے اور بازار میں لوگوں کی بڑی تعداد کا خریداری کے لئے آنا معیار اور نرخوں پر  ان کے اعتماد کو ظاہر کرتاہے –

انہو ں نے کہاکہ تمام انتظامی افسران اورمتعلقہ محکمے ہمہ وقت ان بازاروں میں اشیائے خوردونوش (فیر پرائس) کی وافر دستیابی کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے رمضان بازار کے دورہ کے موقع پر مختلف اسٹالز کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی سبسڈائزڈ اشیاء کوالٹی معیار کو چیک کیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اہم ترین ترجیح عوام کو مہنگائی سے خاطر خواہ ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ رمضان بازار میں کسی بھی صورت مہنگی اور غیر معیاری اشیا ئے کی فرو خت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس سلسلہ میں متعلقہ سٹال  اونر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی-انہوں نے کہا کہ اشیاء کی سپلائی بڑھائی جائے تاکہ جن کو جتنی ضرورت ہو وہ فیئر پرائس شاپس سے خرید سکیں ۔

اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے بھی گفتگو کی شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اس احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں سستی اشیاء کی سہولت میسر آرہی ہے ۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر معیز منصورکے ہمراہ پیپلز کالونی ایمرجنسی ہسپتال کے دورہ کے دوران مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے صفائی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جہاں کہیں بہتری کی گنجائش ہے وہاں پر درکار اقدامات بروئے کار لائیں تا کہ علاج معالجے کے لیے آنے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب طبی سہولیات کی بہتری کے لیے صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور سہولیات کی بہتری کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے چیئرمین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کے ہمراہ صدیق اکبر پارک ڈبلیو بلاک پیپلز کالونی کا بھی دورہ ، انہوں پارک کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پی ایچ اے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس پر مکمل بریف کریں اور پارک کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو قریبی پارک کی سہولت میسر آئیں ۔

Shares: