سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،

اجلاس میں ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن / کمیٹیز ڈسکہ، سمبڑیال اور پسرور کی حدود میں نئی / توسیع ہاؤسنگ سوسائٹیز، کمرشل عمارتوں، پیٹرول پمپس، ہالز اور شو روم کی تعمیر کیلئے لینڈ یوز کنورژن کی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا لینڈ یوز کنورژن کے اجازت حاصل کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے جمع کروائے جانے والے نقشہ جات کے مطابق راستوں، قبرستان، تفریح پارک اور دیگر سہولیات سہولیات کیلئے مخصوص اراضی کی بنام سرکار مارگیج کروائی

انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو نمبر آف پلاٹس سے زائد فروخت سے روکنے کیلئے محکمہ مال اپنا کردار ادا کرے تاکہ عوام الناس کے قیمتی اثاثہ جات کو دھوکہ بازوں کے ہاتھوں سے لوٹنے سے بچایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کی منظوری سے قبل ویسٹ مینجمنٹ اور ویسٹ واٹر کے مناسب ڈسپوزل کا پلان بھی مدنظر رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شادی ہالز، مارکیز، پلازہ جات، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کیلئے این او سی کے اجراء سے قبل محکمہ ہائی وے، ٹریفک پولیس، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور ماحولیات اپنے تمام قانونی تقاضوں کا جائزہ لیا کریں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال، سی او ضلع کونسل الفت شہزاد ، سی او ایم سی ایس ملک افضل، ڈی او پلاننگ عمر فاروق، ایم او پلاننگ عدنان صفدر ، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ عبد الوہاب سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

Comments are closed.