قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو) قصور میں نئے تعینات ہونے والے کمشنر قصورمحمد ارشد بھٹی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ضلعی افسران عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنایا جائے،تمام افسران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنے فرائض ایمانداری اور تندہی سے سرانجام دیں۔قصور میں نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ تعیناتی کے پہلے روز مختلف سرکاری محکموں کے ضلعی افسران نے انکے آفس میں ملاقات کی اور اپنے اپنے محکموں کے بارے میں تفصیلاً بریفگ دی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے اس موقع پر تمام افسران کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی جانب سے عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔تمام افسران وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں اپنے فرائض ایمانداری اور تندہی سے سرانجام دیں اور دفاتر میں آنیوالے سائلین سے اخلاق کیساتھ پیش آیا جائے اور انکے کام ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کی صفائی ستھرائی، پرائس کنٹرول، کھاد و آٹے کی سرکاری ریٹس پر دستیابی، ڈینگی کنٹرول سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیحات ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ اندرون شہر کی صفائی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے عمل کو چیک کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی نہ برتی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اشیائے خورونوش کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی‘فروخت‘ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلا امتیاز سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور اسسٹنٹ کمشنرز سبزی و فروٹ منڈی میں بولی کے عمل کا جائزہ لیں

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں