ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کا ایڈشنل ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ افسران کے ہمراہ درگاحضرت عبداللہ شاہ اصحابی کا دورہ ، حفاظتی انتظامات اور دیگر سہولیات کا جائزہ –
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غلام فاروق سومرو نے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری ، منیجر اوقاف نواز خان پٹھان ،ڈی ایس پی جمعہ خان پنہور اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ درگاھ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی رح کے مزار پر حاضری دیکر چادر چڑھائی اور دعا کی . بعد ازیں انہوں نے درگاھ پر حفاظتی انتظامات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور زائرین سے ملاقات کرکے ان سے مسائل بھی معلوم کیئے . اس موقع پر مینیجر اوقاف نواز خان پٹھان نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی رح کے عرس مبارک کے موقع پر آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے محکمہ اوقاف کا عملہ 24 گھنٹے موجود ہیں اور زائرین کو لنگر، پینے کا صاف پانی اور دیگر سہولیات فراہم کر رہے ہیں. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو نے مینیجر اوقاف ،پولیس اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ زائرین کو کسی بھی قسم کی تکلیف پیش نہ آئے –
Shares: