کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمختیار احمد اعوان)ڈپٹی کمشنر کشمور فرخ شہزاد قریشی نے تنگوانی آر ایچ سی اور مختلف مقامات کا دورہ کرکےمراکز صحت اور پولیو مہم کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر نے تنگوانی آر ایچ سی اور تنگوانی اور گردونواح میں جاری قومی انسداد پولیو مہم کا دورہ کیا۔آر ایچ سی تنگوانی میں ڈاکٹروں، ادویات اور عملے کی موجودگی کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد پولیو ٹیموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پولیو ورکر کو ہدایت کی کہ ضلع کشمور کا کوئی بچہ پولیو مہم سے نہیں بچنا چاہیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ اس موقع پر پولیو ورکرز نے بتایا کہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 317677 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے 836 موبائل ٹیمیں، 59 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 60 فکسڈ ٹیمیں گھر گھر پولیو کے قطرے پلائیں گی۔
جبکہ 66 یو ایس سی ایم اوز اور 06 متعلقہ افسران مہم کی نگرانی کریں گے۔