سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کا تحصیل سمبڑیال کا دورہ،یونیورسٹی کے زیر تعمیر منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کا تحصیل سمبڑیال کا دورہ، یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کے زیر تعمیر منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مقامی حکام نے منصوبے پر کام کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے سمبڑیال کے بنیادی مراکز صحت کوٹلی کھوکھروں اور کوٹ دینہ کا بھی اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں سٹاف کی حاضری چیک کی اور علاج کہ غرض سے آنے والے مریضوں سے ہسپتال میں ملنے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یوز میں فارمیسی میں رکھی ادویات اور ریکارڈ کو چیک کیا اور روسٹر کے مطابق بچوںکو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات اور ویکسی نیشن ٹیموں کی لوکیشن چیک کی۔

ڈپٹی کمشنر نے موضع جھٹیکی کو بھی دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل کے ہمراہ تندوروں پر فروخت ہونے والی روٹی کی قیمت اور وزن کی پڑتال کی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کی جانب سے ڈی سی آفس کے سٹاف کے اعزاز میں عید ملن پارٹی میں شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی نے بھی عید ملن پارٹی میں شرکت کی

Leave a reply